ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل مٰیں مانسون کاآغاز؛ ابتدائی بارش میں ہی سرکل پر جمع ہوگیا پانی؛ اسکوٹرسوارکو نالے میں گرنے کے دوران قریبی دکاندار کی پہنچی مدد

بھٹکل مٰیں مانسون کاآغاز؛ ابتدائی بارش میں ہی سرکل پر جمع ہوگیا پانی؛ اسکوٹرسوارکو نالے میں گرنے کے دوران قریبی دکاندار کی پہنچی مدد

Sat, 24 Jun 2023 01:38:36    S.O. News Service

بھٹکل 23 جون (ایس او نیوز) جمعرات سے بھٹکل میں مانسون کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ آج جمعہ کوبھی پورا دن اسمان آبرآلود رہا اور ہلکی بارش ہوتی رہی، البتہ رات قریب 8:30 بجے سے 9:30 بجے تک ہوئی زوردار بارش سے شمس الدین سرکل پر کثیر مقدارمیں پانی جمع ہوجانے سے بالخصوص بائک سواروں کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دوران جب ایک اسکوٹر بارش کے نالے میں گرنے ہی والا تھا تو مقامی دکاندار نے دیکھ لیا اور فوراً اُس کی مدد کو پہنچ گیا۔

ایک طرف نیشنل ہائی وے کا توسیعی کام ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے جس کی وجہ سے سرکل کے اطراف لائٹس نہیں ہےتو دوسری طرف پورا علاقہ اندھیرے میں ڈوبنے کی وجہ سے راہگیروں کوسڑک پارکرنا مشکل ہوگیا ہے، ایسے میں  ابتدائی بارش سے ہی سرکل میں جس طرح پانی جمع ہوگیا، راہ گیروں کے ساتھ ساتھ سواریوں کے لئے بھی یہ طئے کرنا مشکل ہوگیا کہ روڈ کس طرف ہے اور نالہ کس طرف ہے۔ یہ تو اچھا ہوا کہ اسکوٹرکو نالے کی طرف گرتے ہوئے دیکھ کر دکاندار فورا مدد کو پہنچ گیا، ورنہ حادثہ جان لیوا بھی ہوسکتا تھا۔

عوام کا کہنا ہے کہ تعلقہ انتظامیہ کو پتہ ہے کہ سرکل کے اطراف ہر سال پانی جمع ہوجاتا ہے، مگر اس کے باوجود میونسپالٹی کی طرف سے پیشگی طور پر نالوں کی صفائی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے پانی کو باہر نکلنے کا راستہ نہیں ملا اور ساگر روڈ سے شمس الدین سرکل پر کثیر مقدار میں پانی جمع ہوگیا۔ عوام سوال اُٹھارہے ہیں کہ ایک گھنٹے کی بارش سے جب یہ حال ہے تو شدید بارش ہونے کے نتیجے میں کیا ہوگا ؟


Share: